وزیرخارجہ کا سردار علی محمد مہر اور قمرزمان کائرہ کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہمناء قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ صاحبزادے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے کہاکہ انہیں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے بذریعہ فون وفاقی وزیر سردار علی محمد …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہمناء قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ صاحبزادے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے کہاکہ انہیں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے بذریعہ فون وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال کی اطلاع دی ہے، سردار علی محمد مہر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ علی محمد مہر ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور انتہائی خلیق شخصیت کے مالک تھے ۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا اور وفاقی وزیر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سینیئر سیاستدان قمر الزمان کائرہ کو ٹیلیفون کیا اور ان کے ساتھ جواں سال بیٹے کے انتقال پر ملال پر اظہار تعزیت کیا۔وزیر خارجہ نے قمر زمان کائرہ کے مرحوم بیٹے کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply