ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ”میڈ ان پاکستان” ٹرینڈ نے مقبولیت حاصل کر لی

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ''میڈ ان پاکستان'' ٹرینڈ نے مقبولیت حاصل کر لی۔ ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے ''پاکستان بچائو، ڈالر گرائو، پاکستانی مصنوعات خریدو، درآمد شدہ مصنوعات کا بائیکاٹ کرو اور ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دو'' کے عنوان سے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں شہری خاص طور پر نوجوان، سیاستدان، خواتین، بچوں سمیت …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ”میڈ ان پاکستان” ٹرینڈ نے مقبولیت حاصل کر لی۔ ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے ”پاکستان بچائو، ڈالر گرائو، پاکستانی مصنوعات خریدو، درآمد شدہ مصنوعات کا بائیکاٹ کرو اور ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دو” کے عنوان سے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں شہری خاص طور پر نوجوان، سیاستدان، خواتین، بچوں سمیت ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے والے افراد اپنی سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی جذبہ کے تحت اس مہم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ مہم ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ شہریوں نے اس چیز کو بھی سوشل میڈیا پر اجاگر کیا ہے کہ ایک سچے پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے درآمدی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے اور مقامی سطح پر تیار کردہ اشیاء و مصنوعات خریدی جائیں تاکہ مقامی صنعت کو فائدہ ہو۔

مزید خبریں

Leave a Reply