وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کا کراچی میں لیاری ایکسپریس وے اور انڈس ہائی وے کے سہون۔دادو سیکشن کا دورہ

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے اور انڈس ہائی وے کے سہون۔دادو سیکشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں این ایچ اے کے حکام کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے اور انڈس ہائی وے کے سہون۔دادو سیکشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں این ایچ اے کے حکام کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لیاری ایکسپریس وے پر داخل ہونے کے مقام پر ٹائرکلرز کی تنصیب ضروری ہے تاکہ ٹریفک کی یکطرفہ خلاف ورزی سے بچا جاسکے۔ علاوہ ازیں لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ آبادی والے علاقے میںسڑک کے کناروں پر شیٹس لگانا ضروری ہے تاکہ لوگوں کی کراسنگ اور لیاری ایکسپریس وے پر کوڑا پھینکنے کے عمل کو روکا جاسکے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات کو بتایا گیاکہ اس وقت لیاری ایکسپرس وے سے کوڑا ہٹانے کا کام ریگولر بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ متاثرہ کیٹ آئز کی جگہ نئی لگا دی گئی ہیں جبکہ روشنی کے پول لگانے کیلئے دستاویزی کام مکمل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی طرف لین مارکنگ کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے اور شمالی جانب پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ماڑی پور ٹول پلازہ پر 4 لین آپریشنل ہیں۔ اس ٹول پلازہ پر لائٹنگ کے انتظامات کو بہتر بنایاجائے گا۔ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے افسران لیاری ایکسپریس وے پر باقاعدہ وزٹ کرتے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات نے انڈس ہائی وے کے سہون۔دادو سیکشن کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ خطرناک موڑ، رفتار کی حدکی خلاف ورزی اور انتباہی علامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث حادثات ہوتے ہیں، جس پر قابو پانے کیلئے خطرناک موڑ والے مقام پر دیواریں تعمیرکی گئی ہیںجبکہ ہائی وے سیفٹی امور میں بھی بہتری لائی گئی ہے تاکہ اس شاہراہ پر سفر ہر ممکن حد تک محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply