پاکستان اور بلغاریہ کا دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان اوربلغاریہ نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے ، بلغاریہ نے پاکستان کے ترشاوہ پھلوں، آم، چاول، خام کاٹن، کھجور، پھل اورماربل بلغایہ اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کو برآمد کرنے جبکہ پاکستان نے بلغاریہ کی برآمدات کوملک اور تیسرے ملک تک رسائی میں سہولیات دینے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے دوہرے …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان اوربلغاریہ نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے ، بلغاریہ نے پاکستان کے ترشاوہ پھلوں، آم، چاول، خام کاٹن، کھجور، پھل اورماربل بلغایہ اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کو برآمد کرنے جبکہ پاکستان نے بلغاریہ کی برآمدات کوملک اور تیسرے ملک تک رسائی میں سہولیات دینے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے دوہرے ٹیکس اور آمدنی پر ٹیکس چوری سے احتراز کے معاہدے پر دستخط بھی کئے۔ یہ فیصلے منگل کو یہاں پاکستان اوربلغاریہ کے بین الحکومتی کمیشن کے دوسرے سیشن میں ہوئے ۔ کمیشن کا دوروزہ اجلاس منگل کو یہاں اختتام پذیرہوا ۔اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد اوربلغاریہ کی نائب وزیراقتصادیات مسزلیلییا ایوانوف نے اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کی۔پاکستان اوربلغاریہ کے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں تجارت میں اضافہ ، انفارمیشن اورٹیلی کمیونیکیشن ، زراعت، لائیوسٹاک، سیاحت، میری ٹائم اورریلویز کے شعبوں میں اقتصادی تعاون پرتوجہ مرکوز رکھی گئی۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کرکام کرنے سے اتفاق کیا۔بلغاریہ نے پاکستان کے ترشاوہ پھلوں، آم، چاول، خام کاٹن، کھجورم ، پھل اورماربل بلغایہ اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کو برآمد کرنے میں سہولیات کی فراہمی جبکہ پاکستان نے بلغاریہ کی برآمدات کوملک اورکسی تیسرے ملک تک رسائی میں سہولیات دینے پر اتفاق کیا۔ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں فریقین نے ایک دوسرے کے ممالک میں منعقد ہونے والے تجارتی میلوں اورنمائشوں میں دونوں مماک کے تاجروں اورصنعت کاروں کے شریک ہونے اور آٹوموٹو ، انجنئیرنگ اورفوڈ پراسیسنگ میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے سے اتفاق کیا۔ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے دوہرے ٹیکس اور آمدنی پر ٹیکس چوری سے احتراز کے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے پر ایف بی آر کے ڈائریکٹرجنرل اوربلغاریہ کی نائب وزیراقتصادیات نے دستخط کئے۔تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلویز، میری ٹائم افئیرز، اور وزارت قومی غذائی تحفظ سمیت مختلف وزارتوں اوراداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان میں قیام کے دوران بلغاریہ کی نائب وزیراقتصادیات مسزلیلییا ایوانوف نے وفاقی وزیربرائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق، وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل وسرمایہ کاری اوراقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد سے ملاقاتیں بھی کیں۔اپنے الوداعی کلمات میں اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد نے کہاکہ دونوں ممالک مستقبل میں اقتصادءاورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔بلغاریہ کی نائب وزیراقتصادیات مسزلیلییا ایوانوف نے پاکستان کے ساتھ دوستی اورتعاون کیلئے اپنے جذبات کا اظہارکیا اورکہاکہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply