اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں بجلی چوروں اور ان کی مدد کرنے والے اہلکاروں کا گروپ پکڑا گیا۔ بدھ کو وفافی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے ان اہلکاروں کی نگرانی کی جا رہی تھی جس …
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں بجلی چوروں اور ان کی مدد کرنے والے اہلکاروں کا گروپ گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں بجلی چوروں اور ان کی مدد کرنے والے اہلکاروں کا گروپ پکڑا گیا۔ بدھ کو وفافی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے ان اہلکاروں کی نگرانی کی جا رہی تھی جس کے بعد ان کا کھوج لگا لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور ضروری کاروائی کے بعد انہیں ملازمت سے بھی برطرف کر دیا جائے گا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث گینگ کو پکڑنے کا سہرا چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کو جاتا ہے۔








