اپریل کے مہینے میں تولیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

83

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں سال اپریل کے مہینے میں ملک سے تولیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019 ءمیں تولیوں کی برآمدات سے پاکستان نے 9.98 ارب ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 25.1 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اپریل میں پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 7.98 ارب روپے کازرمبادلہ کمایا تھا۔