چین کے نائب صدر کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات،صدر مملکت کی چین کی 70ویں سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)چین کے نائب صدر وانگ کشان نے اتوار کو صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو چین کی 70ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین گہرے، تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔”آل ویدر سٹریٹجک کواپریٹیو پارٹنرشپ“ کو ادارہ جاتی اور مضبوط عوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)چین کے نائب صدر وانگ کشان نے اتوار کو صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو چین کی 70ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین گہرے، تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔”آل ویدر سٹریٹجک کواپریٹیو پارٹنرشپ“ کو ادارہ جاتی اور مضبوط عوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مختلف معاملات پر حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اپریل 2019کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ اس دورہ سے باہمی تعلقات کی مضبوطی کو تقویت ملی ہے۔ صدر مملکت نے چینی صدر ژی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی قومی ترقی میں سی پیک کی اہمیت کوسراہا اور اس کے جلد مکمل ہونے پر زور دیا۔صدر مملکت نے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی امور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔صدر نے عوامی سطح پر تعلقات کو باہمی طور پر مزید بڑھانے اور اسے دیگر شعبوں تک بڑھانے پر زور دیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے چین کے خطے میں امن و استحکام کے کردار کو سراہا اور جنوبی ایشیا ءکے موجودہ حالات کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے جواب میں چینی نائب صدر نے چینی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اسی طرح مزید آگے بڑھتے رہیں گے اور مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔ انہوں نے چین کی طرف سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشوں میں بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ چینی نائب صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی معاشی اور ثقافتی تعقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کی قومی ترقی کو بڑھانے کیلئے مدد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے سی پیک کے منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply