عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، فاروق اعظم ملک

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،مشکل حالات میں حکومت ملی تھی لیکن تحریک انصاف کی قیادت نے مشکلات کا سامناکیاہے۔ یہ بات انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،مشکل حالات میں حکومت ملی تھی لیکن تحریک انصاف کی قیادت نے مشکلات کا سامناکیاہے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مشکل حالات کاشکار تھا،اس میں وزیراعظم عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت تھی اور قوم نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرکے ملک کی تقدیر سنوارنے کا مینڈیٹ دیاہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جوکہ ان علاقوں کو دیگر کے برابر لانے کیلئے مددگارثابت ہوںگے۔

Leave a Reply