اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ نیاپاکستان پروگرام گھروں کی کمی کے ایشو کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اپوزیشن ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثبت کردار اداکرے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ …
نیاپاکستان پروگرام گھروں کی کمی کے ایشو کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہوگا، محمد شبیر علی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ نیاپاکستان پروگرام گھروں کی کمی کے ایشو کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اپوزیشن ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثبت کردار اداکرے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی ملازمین کیلئے اسلام آباد میں 25 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبہ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کردیاہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک کی حکومت گھروں کی کمی پر قابوپانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جوکہ سب کو نظرآرہے ہیں، انہوںنے کہا کہ حکومت جمہوری روایات کے مطابق اپوزیشن کی مثبت تنیقد کو خوش آمدید کرتی ہے لیکن تنقید برائے تنقید قابل قبول نہیں ہے۔








