آرمی چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، عمر ایوب

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بجلی و پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پختون محب وطن پاکستانی ہیں اور مسلح افواج میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،محسن داوڑ اور علی وزیر سرحد پار کے اپنے آقائوں کی زبان بولنے والے ہیں، آرمی چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت اقدام ہے۔ منگل کو یہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بجلی و پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پختون محب وطن پاکستانی ہیں اور مسلح افواج میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،محسن داوڑ اور علی وزیر سرحد پار کے اپنے آقائوں کی زبان بولنے والے ہیں، آرمی چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت اقدام ہے۔ منگل کو یہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر پختونوں کے لئے کسی طورپر بھی نہیں بولتے وہ سرحد پار کے اپنے آقائوں کی زبان بولنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختون تو محب وطن پاکستانی ہیں اور مسلح افواج میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بہت سے پختونوں نے جام شہادت بھی نوش کیاہے۔

Leave a Reply