جولائی کے دوران چین کی سویابین کی درآمدات میں 18 فیصد کمی

بیجنگ ۔ 10 اگست (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران سویابین کی درآمد میں 18 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پہلی سہ ماہی کے دوران زیادہ درآمد کے باعث سویابین کے سٹاک میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران 7.76 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو کہ جولائی 2015 ءکی نسبت 18 فیصد کم تاہم …

بیجنگ ۔ 10 اگست (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران سویابین کی درآمد میں 18 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پہلی سہ ماہی کے دوران زیادہ درآمد کے باعث سویابین کے سٹاک میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران 7.76 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو کہ جولائی 2015 ءکی نسبت 18 فیصد کم تاہم جون 2016 ءکی درآمد (7.56 ملین ٹن ) سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جولائی کے دوران کل 46.3 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی جبکہ 2015 ءکے اسی عرصے کے دوران 44.7 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی تھی۔یاد رہے کہ چین دنیا میں سویابین کی کل پیداوار کا 60 فیصد درآمد کرتا ہے اور اس کی جانب سے درآمد میں کمی کے اثرات عالمگیر سطح پر فصل کے نرخوں پر پڑیں گے۔

Leave a Reply