وفاقی وزیر برائے پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان کی جاپانی سفیر کونینوری متسودا کے ساتھ گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے م±لک میں بجلی کے تقسیم کار کے نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی، پرائیویٹ بجلی کی مارکیٹ سے صارفین اور بجلی بنانے والے دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے، ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی مارکیٹس پہلے سے کام کررہی ہیں، صارف کی مرضی …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے م±لک میں بجلی کے تقسیم کار کے نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی، پرائیویٹ بجلی کی مارکیٹ سے صارفین اور بجلی بنانے والے دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے، ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی مارکیٹس پہلے سے کام کررہی ہیں، صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ اپنے طے ش±دہ ریٹ پر کسی بھی بجلی بنانے والے سے بجلی خرید سکتا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی تقسیم کا موجودہ نظام ِ حکومت کی ملکیت ہے اس کو ویلنگ کے لئے دستیاب کرنے سے بجلی کی مارکیٹ قائم کرنے میں اہم سنگِ میل طے کرلیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر برائے پاور نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ اور ویلنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ تعلقات اور خاص طور پر انرجی سیکٹر میں تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

Leave a Reply