مظفرآباد ۔ 11 جون (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے کہا ہے کہ وہ حقائق سے نظریں چرانے کی بجائے کشمیر کے حوالہ سے نوشتہ دیوار پڑھ کر اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کریں، تنازعہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد ایک تاریخی حقیقت ہے جسے بھارت کے حکمران …
جموں و کشمیر کے عوام ایک جارح ملک کی قابض فوج کے خلاف اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں صدر آزاد جموں و کشمیر

مزید خبریں
مظفرآباد ۔ 11 جون (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے کہا ہے کہ وہ حقائق سے نظریں چرانے کی بجائے کشمیر کے حوالہ سے نوشتہ دیوار پڑھ کر اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کریں، تنازعہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد ایک تاریخی حقیقت ہے جسے بھارت کے حکمران اپنے جھوٹ اور فریب سے نہیںچھپا سکتے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی مالدیپ کی پارلیمان سے خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام 27 اکتوبر 1947ء سے بھارت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں جب بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اُتار کر فوجی قبضہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کا خون اور بھارت کی 8 لاکھ فوج کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام ایک جارح ملک کی قابض فوج کے خلاف اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا دہشت گردی یا انتہاء پسندی سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔








