اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے لئے سی این جی ڈیلرز کے لئے گیس سپلائی کی فکسڈ ویلیو میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل کو آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے سی این جی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے بعد سے سی این جی کی قیمتوں میں …
سی این جی ڈیلرز کے لئے گیس سپلائی کی فکسڈ ویلیو میں معمولی اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے لئے سی این جی ڈیلرز کے لئے گیس سپلائی کی فکسڈ ویلیو میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل کو آئندہ مالی سال 2019-20ءکا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے سی این جی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے بعد سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس تناسب سے ٹیکس کی شرحوں کو متناسب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تجویز دی جا رہی ہے کہ سی این جی ڈیلرز کے لیے ویلیو ریجن I کے لیے 64.80 روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 74.04 روپے فی کلو گرام اور ریجن II کے لیے 57.69 روپے فی کلوگرام سے بڑھا کر 69.57 روپے فی کلوگرام کردیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام سے سی این جی کی قیمت میں بہت معمولی اضافہ ہوگا کیونکہ سی این جی کی مارکیٹ قیمت اس رقم سے کہیں زیادہ ہے۔








