وفاقی بجٹ پی ٹی آئی کی تاریخ کا یاد رکھا جانے والا بجٹ ہو گا، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا کہ یہ وفاقی بجٹ برائے سال 2019/20 پی ٹی آئی کی تاریخ کا یاد رکھا جانے والا بجٹ ہو گا، حکومت نے اسے عوامی بجٹ بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی اور کفایت شعاری کو اس بجٹ کا اہم نکتہ بنایا گیا۔ انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا کہ یہ وفاقی بجٹ برائے سال 2019/20 پی ٹی آئی کی تاریخ کا یاد رکھا جانے والا بجٹ ہو گا، حکومت نے اسے عوامی بجٹ بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی اور کفایت شعاری کو اس بجٹ کا اہم نکتہ بنایا گیا۔ انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں کفایت شعاری کو اختیار کرتے ہوئے چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا، پنشن بڑھائی گئی، جو شعبے ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، ملک کے پسماندہ علاقوں، بلوچستان اور کے پی کے کے علاقوں کے لئے خصوصی پیکجز جاری کئے گئے، کراچی کی ترقی کے لئے 43 ارب روپے کے 9 میگا منصوبوں کی منظوری دی گئی، 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے 217 ارب روپے کی سبسڈی کے لئے مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استعمال ہونے والی اشیاءکے خام مال پر ڈیوٹی پر 3 فیصد تک کمی کی گئی جبکہ چین سمیت دیگر ممالک سے منگوائی جانے والی اشیاءپر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا جس کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو شعبے حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے اس بجٹ میں انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ا

Leave a Reply