بجٹ تقریر نہ سننا اپوزیشن کے اپنے نقصان میں ہے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بجٹ 2019-20ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے پہلے بجٹ میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک کمی کی ہے، ملک کفایت شعاری کی طرف بڑھے گا تو قومی ترقی اور خوشحالی کی رفتار بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بجٹ 2019-20ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے پہلے بجٹ میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک کمی کی ہے، ملک کفایت شعاری کی طرف بڑھے گا تو قومی ترقی اور خوشحالی کی رفتار بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام شور مچانا اور حکومت کے ہر اچھے کام میں کیڑے نکالنا ہے، اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بجٹ تقریر نہ سننا ان کے اپنے نقصان میں ہے، عوام نے انہیں اس مقصد کے لئے مینڈیٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پہلے بجٹ میں غربت مکاﺅ پروگرام اور ترقیاتی فنڈز کے اختصاص سے بہتری اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، ان حالات میں اس قدر اچھا بجٹ پیش کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے، ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

Leave a Reply