فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے منصوبوں کےلئے 4 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے مختلف منصوبہ جات کےلئے 4ارب 79 کروڑ 67 لاکھ62 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں 25کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کےلئے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے مختلف منصوبہ جات کےلئے 4ارب 79 کروڑ 67 لاکھ62 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں 25کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کےلئے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے پہلے سے جاری11منصوبوں کےلئے دو ارب 37کروڑ 16 لاکھ61 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 25کروڑ روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ 21 نئے منصوبوں کےلئے دو ارب42 کروڑ51 لاکھ ایک ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply