اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے جاری اور نئی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 7ارب 34کروڑ 16لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں آئی ٹی ایکسپورٹ پروگرام کے لئے 4کروڑ 57لاکھ ،گلگت بلتستان میں سی …
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 7ارب 34کروڑ 16لاکھ روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے جاری اور نئی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 7ارب 34کروڑ 16لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں آئی ٹی ایکسپورٹ پروگرام کے لئے 4کروڑ 57لاکھ ،گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت 3Gاور 4G کی اپ گریڈیشن کے لئے 60کروڑ ، اے جے کے میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 47کروڑ 48لاکھ ، ٹیکنالوجی پارک ڈولپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جبکہ نئی سکیموں میں اے جے کے اور گلگت بلتستان میں سروسز کی فراہمی کے لئے 20کروڑ ، اے جے کے اور جی بی میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لئے 43 کروڑ 50لاکھ ، ورچول ایجوکیشن نالج اکنامی ڈویژن ایک ارب روپے، جدت انویسٹمنٹ اینڈ سپورٹ کے لئے 50کروڑ ، ڈیجیٹل کمپلیکس پشاور کے قیام کے لئے 40کروڑ روپے، سپیشل ٹیکنالوجی زونز پورے پاکستان کے لئے ایک ارب روپے ، ٹیکنالوجی مارکیٹنگ ایکسپورٹ پروگرام کے لئے 70کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں۔








