اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی تین جاری اور تین نئی سکیموں کے لئے مجموعی طورپر13کروڑ 52لاکھ 40ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ ان جاری منصوبوں میں پسنی کے مقام پر اے این ایف پولیس اسٹیشن کے جگہ کی خریداری و تعمیر کا منصوبہ، سوست کے مقام پر …
نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی تین جاری اور تین نئی سکیموں کے لئے 13کروڑ 52لاکھ روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی تین جاری اور تین نئی سکیموں کے لئے مجموعی طورپر13کروڑ 52لاکھ 40ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ ان جاری منصوبوں میں پسنی کے مقام پر اے این ایف پولیس اسٹیشن کے جگہ کی خریداری و تعمیر کا منصوبہ، سوست کے مقام پر اے این ایف چیک پوسٹ کی تعمیر اور کورنگی ٹاﺅن کراچی میں سنگل مین بیرک کے تین منصوبے شامل ہیں جن کے لئے 5کروڑ85لاکھ 28ہزار روپے مختص کئے ہیں جبکہ پی ایس ڈی پی میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے تین نئے منصوبوں کے لئے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ ان تین نئے منصوبوں میں جیوانی اور گوادر کے مقامات پر اے این ایف کے سیٹ اپ کے قیام کے لئے زمین کی خریداری، پسنی کے مقام پر اے این ایف سٹاف کے لئے بیرک کی تعمیر اور جدید عادی افراد کے علاج و بحالی مرکز کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ ان تین نئے منصوبوں کے لئے 7کروڑ 67لاکھ 12ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔








