اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران ہایئر ایجوکیشن اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی( یوایس ایڈ) کے اشتراک سے فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کےلئے 52 کروڑ8لاکھ13 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر لاگت کا مجموعی تخمینہ دو ارب67کروڑ8 …
فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کےلئے 52 کروڑ8لاکھ13 ہزار روپے کے فنڈز مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران ہایئر ایجوکیشن اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی( یوایس ایڈ) کے اشتراک سے فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کےلئے 52 کروڑ8لاکھ13 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر لاگت کا مجموعی تخمینہ دو ارب67کروڑ8 لاکھ13 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30 جون2019ءتک دو ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈزجاری کئے گئے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے ملک کے طلباءکو امریکا کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد حاصل ہوگی جس سے ملک میں تعلیم و تحقیق کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔








