اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کےلئے 95کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں ۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 11 ارب 56کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ یہ منصوبہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام آئندہ مالی سال کے …
ہایئر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کےلئے 95کروڑ روپے کے فنڈزمختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کےلئے 95کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں ۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 11 ارب 56کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ یہ منصوبہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا جس سے ملک میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔








