اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کے باوجود، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اگلے مالی سال کے لئے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے منگل کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک صرف اس وقت ترقی حاصل کرسکتا ہے جب معاشرے کے …
اقتصادی بحران کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کے باوجود، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اگلے مالی سال کے لئے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے منگل کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک صرف اس وقت ترقی حاصل کرسکتا ہے جب معاشرے کے تمام طبقات ٹیکس ادا کریں ۔ انہوں نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ نہ کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی حالات کی وجہ سے 21-22 کے گریڈ کے اعلی حکام کی تنخواہ اور وزراءکی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کو اپنایا ۔ انہوں نے کہا کہ پھیری والے آئس کریم بیچنے والے اور درزی روزانہ 000 30 روپے سے زائد رقم کماتے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ ٹیکس ادا نہیں کر تے ۔عثمان ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگلے مالی سال کے لئے ٹیکس ہدف مقرر کرنے کے لئے سخت اقدامات کیے ہیں۔








