اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی زمینوں پر قبضہ واگذار کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بدھ کو پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات )کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ڈی جی موسمیات ،محمد ریاض نے وفاقی وزیر کو ادارے …
محکمہ موسمیات کی زمینوں پر قبضہ واگذار کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،وفاقی وزیر غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی زمینوں پر قبضہ واگذار کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بدھ کو پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات )کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ڈی جی موسمیات ،محمد ریاض نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ ڈی جی نے واضح کیا کہ محکمہ موسمیات موسم کا حال سیلاب اور زلزلے کی پیشگوئی کے علاوہ خشک سالی اور ایسٹرونومی کی صورتحال بھی بتاتا ہے.مختلف ادارے اور وزارتیں محکمہ موسمیات سے مدد لیتے ہیں.مثلاً نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارت ماحولیات، وزارت مذہبی امور اور وزارت ڈیفنس وغیرہ شامل ہیں۔








