اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس 72 گھنٹوں کے لئے کھولی جائے گی۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ایوی ایشن ڈویژن کو …
بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس 72 گھنٹوں کے لئے کھولی جائے گی،وفاقی وزیر غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس 72 گھنٹوں کے لئے کھولی جائے گی۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ایوی ایشن ڈویژن کو درخواست پیر کوموصول ہوئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرکے اسپیس کھولنے کی ہدایات دیں ہیں۔ مشرقی باو¿نڈ ائیراسپیس خطے میں کشیدگی کی وجہ سے بند تھی۔ ایئر سپیس کھلنے سے ایئر انڈیا کا جہاز 13جون کو نئی دلی سے بشکیک جائے گا اور چودہ جون کو بشکیک سے نئی دلی آئے گا۔ یہ ائیراسپیس 72 گھنٹوں کے لیے کھولی جائے گی۔ اس رستے کے کھلنے سے نئی دلی اور بشکیک کا راستہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہو جائے گا۔ وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ ائیر سپیس کے بند ہونے سے بھارت کو زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔








