وزارت خزانہ کی ایکسپریس ٹریبیون میں وزیراعظم آفس کے بجٹ برائے مالی سال 2019-20ء کے حوالے سے چھپنے والی گمراہ کن خبر کی سختی سے تردید

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزارت خزانہ نے 12 جون 2019ءکو ایکسپریس ٹریبیون میں چھپنے والی گمراہ کن خبر میں وزیراعظم آفس کا بجٹ برائے مالی سال 2019-20ءکو ایک ارب 17 کروڑ بتایا گیا جو کہ گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، سختی سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم آفس کے بجٹ میں دیگر اداروں کے بجٹ کو ظاہر کرتے ہوئے معاملے کو …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزارت خزانہ نے 12 جون 2019ءکو ایکسپریس ٹریبیون میں چھپنے والی گمراہ کن خبر میں وزیراعظم آفس کا بجٹ برائے مالی سال 2019-20ءکو ایک ارب 17 کروڑ بتایا گیا جو کہ گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، سختی سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم آفس کے بجٹ میں دیگر اداروں کے بجٹ کو ظاہر کرتے ہوئے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو کہ موجودہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ حقیقت میں وزیراعظم آفس کا بجٹ برائے مالی سال 2019-20ءچھیاسی کروڑ 28 لاکھ روپے ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا بجٹ 30 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے اور ان دونوں رقوم کا مجموعہ ایک ارب 17 کروڑ روپے ہی بنتا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ 2019ءجلد اول (جاری اخراجات) صفحہ نمبر 302 سے صفحہ نمبر 310 تک رجوع کیا جا سکتا ہے۔ صفحہ نمبر 303 سے صفحہ نمبر 308 تک وزیراعظم آفس کے بجٹ کی تفصیلات موجود ہیں جبکہ صفحہ نمبر 308 اور 309 پر این ڈی ایم اے کا بجٹ درج ہے لہذا محکمہ خزانہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ وزیراعظم آفس کے بجٹ میں این ڈی ایم اے کے بجٹ کو ملا کر عوام کو گمراہ نہ کیا جائے

Leave a Reply