سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب

صوابی ۔ 12 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 150ارب روپے بجٹ میں مختص کر دیئے گئے ہیں، سابقہ فاٹا کیلئے کاروبار میں بھی خصوصی پیکیج دے رہے ہیں تاکہ افغانستان سے بھی کاروبار کے مواقع مل سکے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی بجٹ میں صوابی کیلئے خاطر خواہ حصہ …

صوابی ۔ 12 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 150ارب روپے بجٹ میں مختص کر دیئے گئے ہیں، سابقہ فاٹا کیلئے کاروبار میں بھی خصوصی پیکیج دے رہے ہیں تاکہ افغانستان سے بھی کاروبار کے مواقع مل سکے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی بجٹ میں صوابی کیلئے خاطر خواہ حصہ مختص کیا گیا ہے جس پر اہلیان صوابی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بجٹ میں 6ارب روپے کی لاگت سے صوابی میں 220کے وی گرڈ سٹیشن کی منظوری دیدی گئی ہے، اسکے علاوہ باجہ، رجڑ اور لاہور میں میں بھی تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تین چھوٹے چھوٹے گرڈ سٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے پانی کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے اور انشاءاللہ اب بہت جلد صوابی میں ماضی کے کاروبار ایک بار پھر زور وشور سے شروع ہوجائیں گے، واٹر پارک بھی سمیت ایک ارب روپے کی لاگت سے ایریگیشن منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، کاشتکاروں کیلئے 24کروڑ روپے مختص کئے، بادی میں ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی 24 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply