اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے خوب لوٹ مار کی شہباز شریف کا 26 ملین روپیہ مالی اور فالودے والے کے اکاﺅنٹ میں آیا، شہباز شریف کا بس چلے تو قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی …
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا 26 لیبارٹریز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے خوب لوٹ مار کی شہباز شریف کا 26 ملین روپیہ مالی اور فالودے والے کے اکاﺅنٹ میں آیا، شہباز شریف کا بس چلے تو قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی 26 لیبارٹریز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے جو کارنامے کئے ان سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ عمران خان کا وژن بھی یہی ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ہمیں دن رات محنت کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پروجیکٹس لا رہے ہیں ان 1500 اسکولوں سمیت تمام شہریوں کو صاف پانی میسر کیا جائے گا، 9 ملین روپے اورنج لائن ٹرین کے لیے سالانہ دینے پڑیں گے، ماضی میں منصوبہ بندی کا فقدان رہا، شہباز شریف اور زرداری کے وزارئے اعلی نے کھربوں روپے خرچ کیے۔








