اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور شرمندگی کا باعث بنتی رہی ہے، دنیا آصف زرداری کو ”مسٹر ٹین پرسنٹ“ اور نواز شریف کو ”پاناما چور“ کے طور پر جانتی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج الحمدللہ اقوام عالم میں وزیراعظم …
کرپٹ قیادت دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور شرمندگی کا باعث بنتی رہی ہے، عمر سرفراز چیمہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور شرمندگی کا باعث بنتی رہی ہے، دنیا آصف زرداری کو ”مسٹر ٹین پرسنٹ“ اور نواز شریف کو ”پاناما چور“ کے طور پر جانتی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج الحمدللہ اقوام عالم میں وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان کا وقار تیزی سے بحال ہو رہا ہے، عمران خان کو دنیا ایک دیانتدار اور محب وطن کے طور پر عزت دیتی ہے، آج دنیا ایک نئے زاویہ سے پاکستان کو دیکھ رہی ہے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ قوم کی جانب سے دھتکارے گئے کرپٹ عناصر ملک میں افراتفری کیلئے کوشاں ہیں، چوروں کا ٹولہ مسترد کئے جانے کا انتقام قوم سے لینا چاہتا ہے، جمہوریت کے نام پر حکومت اور قومی اداروں کی بلیک میلنگ کا منصوبہ بری طرح فلاپ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے وقار پر مزید کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ عناصر کو بقیہ عمر اقتدار میں نہیں جیلوں میں گزارنا ہو گی۔








