وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی کے الیکٹرک کو اپنا بجلی کا ترسیلی نظام بتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ اپنے صارفین کی سہولت کےلئے اپنا بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنائے۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر پہلے ہی کے الیکٹرک کےلئے 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے،کے الیکٹرک …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ اپنے صارفین کی سہولت کےلئے اپنا بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنائے۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر پہلے ہی کے الیکٹرک کےلئے 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے،کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا مطلوبہ نظام فراہم کردہ اضافی بجلی کی ترسیل کےلئے مناسب نہیں۔ عمر ایوب خان نے واضح کیا کہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کے الیکٹرک کو 10 تا 15 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے بجلی پیدا کرنے والے کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کےلئے گیس کے کم پریشر کی اطلاعات کو بھی مسترد کیا ہے۔

Leave a Reply