پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نے کہاکہ پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںاچھی کارکردگی دکھائے گی اور ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم ہو گی ، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے رابطوں کے فروغ اور پارلیمانوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئے گی، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیٹ فارم …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نے کہاکہ پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںاچھی کارکردگی دکھائے گی اور ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم ہو گی ، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے رابطوں کے فروغ اور پارلیمانوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئے گی، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیٹ فارم سے ہمیں دولت مشترکہ اور دیگرممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انگلینڈ میں منعقد ہونے والے بین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 25 رکنی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصربین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطوراعزازی ممبر ہونگے،کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، ساو¿تھ افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔ کرکٹ ٹیم 8 سے 15 جولائی تک لندن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر گی۔پاکستانی ٹیم کی قیاد ت ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی کریں گے جبکہ نائب کیپٹن علی زاہداور امیر سلطان بطور وکٹ کیپر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

Leave a Reply