حکومت کا ملکی برآمدات کو 2022-23ءتک 38.99 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 2022-23ءتک ملکی برآمدات کو 38.99 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آئندہ مالی سال (2019-20ئ) کی بجٹ دستاویزات کے مطابق برآمدات میں اضافے کیلئے برآمدی شعبے اور صنعتوں کو یوٹیلیٹیز پر مراعات کیلئے 34 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ برآمدی شعبے کو بجلی اور گیس پر مراعات فراہم …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 2022-23ءتک ملکی برآمدات کو 38.99 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آئندہ مالی سال (2019-20ئ) کی بجٹ دستاویزات کے مطابق برآمدات میں اضافے کیلئے برآمدی شعبے اور صنعتوں کو یوٹیلیٹیز پر مراعات کیلئے 34 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ برآمدی شعبے کو بجلی اور گیس پر مراعات فراہم کی جا سکیں ۔ دستاویزات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال (2019-20ئ) کیلئے ملکی برآمدات کا ہدف 28.1 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جبکہ مالی سال 2020-21ءکیلئے برآمدی ہدف 31.1 ارب ڈالر اور 2021-22ء کے دوران قومی برآمدات کو 34.67 ارب ڈالر تک توسیع دی جائیگی، اسی طرح پی ٹی آئی حکومت کے پانچویں اور آخری مالی سال 2022-23ءکے دوران ملکی برآمدات کا ہدف 38.99 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply