مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے استعفٰی کے حوالے سے شائع کی گئی خبر کی تردید

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے استعفٰی کے حوالے سے خبر کی تردید کر دی گئی۔ہفتہ کو ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں گزشتہ روز مشیر تجارت کے مستعفی ہونے کی افواہ کے حوالے سے اخبار میں شائع خبر کی تر دید کی گئی ۔بیان میں کہا گیا ہے یہ خبر محض افواہوں کی بنیاد پر چھاپی گئی جس میں کوئی …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے استعفٰی کے حوالے سے خبر کی تردید کر دی گئی۔ہفتہ کو ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں گزشتہ روز مشیر تجارت کے مستعفی ہونے کی افواہ کے حوالے سے اخبار میں شائع خبر کی تر دید کی گئی ۔بیان میں کہا گیا ہے یہ خبر محض افواہوں کی بنیاد پر چھاپی گئی جس میں کوئی صداقت نہیں۔ اس وقت مشیر تجارت عبدالرزاق داود مجاز اتھارٹی سے چھٹی لے کراپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے غیر ملکی دورے پر ہیں۔ مشیر تجارت بروز پیر 17 جون 2019 سے اپنے فرائض دوبارہ سنبھالیں گے۔

Leave a Reply