پاکستان اوربھارت میچ میں قوم کی دعائیں بھی ٹیم کو میچ جتوانے میں خاص اہمیت رکھتی ہیں، اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت میچ میں قوم کی دعائیں بھی ٹیم کو میچ جتوانے میں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ اتوار کو ورلڈ کپ کرکٹ کے پاک-بھارت میچ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ٹیم کی فتح کے لیے دعاگو …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت میچ میں قوم کی دعائیں بھی ٹیم کو میچ جتوانے میں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ اتوار کو ورلڈ کپ کرکٹ کے پاک-بھارت میچ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ٹیم کی فتح کے لیے دعاگو ہے، امید کرتا ہوں کے پاکستانی کھلاڑیوں نے بڑے میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہو گی،انشااللہ ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں اچھی کار کردگی دکھائے گی ۔دوران میچ بہترین فیصلے کر کے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، پاک-بھارت میچ میں قوم کی دعائیں بھی ٹیم کو میچ جتوانے میں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔

Leave a Reply