اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں آواز کی بندش مس میچ آف ٹیکنالوجی تھا ،وزیراعظم کی تقریرریکارڈنگ ایچ ڈی میں تھی اور پی ٹی وی کا نظام ایس ڈی تھا،آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے پی ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔وہ پیر کو قومی …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں آواز کی بندش مس میچ آف ٹیکنالوجی تھا ،وزیراعظم کی تقریرریکارڈنگ ایچ ڈی میں تھی اور پی ٹی وی کا نظام ایس ڈی تھا،آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے پی ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔وہ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو وزیراعظم کی 11جون سے متعلق تقریر میں آواز کی بندش سے متعلق بریفنگ دے رہی تھیں ۔قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین جاوید لطیف نے کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں قوم سے مخاطب ہوتے ہیں جس میں تقریر کا ایک ایک لفظ اہم ہوتا ہے۔

Leave a Reply