ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کا بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میثاق معیشت کے لئے کمیٹی بنائیں، ڈالر کو حقیقی ریٹ پر ہی چلنا چاہئے، زیرو ریٹڈ کا خاتمہ ہونا چاہئے، سابق حکومتیں بھی خزانہ چلانے کے لئے لوگ باہر سے لاتی رہی ہیں، عام آدمی کی بہتری کیلئے …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میثاق معیشت کے لئے کمیٹی بنائیں، ڈالر کو حقیقی ریٹ پر ہی چلنا چاہئے، زیرو ریٹڈ کا خاتمہ ہونا چاہئے، سابق حکومتیں بھی خزانہ چلانے کے لئے لوگ باہر سے لاتی رہی ہیں، عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات اور اسے ریلیف دیا جائے، ملک میں مختلف قسم کے کار ٹلز بنے ہوئے ہیں، مہنگائی میں ان کا ہاتھ ہے، ڈائریکٹ ٹیکسوں کو بڑھانے تک معیشت بحران سے نہیں نکل سکتی، تنخواہ دار طبقہ کے اوپر 12 لاکھ روپے تک کی ٹیکس چھوٹ بحال کی جائے، زراعت کو دی جانے والی مراعات بحال رکھی جائیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے نعمان وزیر نے کہا کہ ماضی میں جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعظم اس حوالے سے یکسو ہیں، ہمیں سخت احتساب کرنا ہوگا۔

Leave a Reply