اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی بینک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے ۔ منگل کو یہاں پاکستان اورعالمی بینک کے مابین 918ملین ڈالر کے تین معاہدوں پر دستخطوں کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعالمی بینک کے مابین قابل اعتماد شراکت داری قائم …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان اورعالمی بینک کے مابین معاہدوں پر دستخطوں کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی بینک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے ۔ منگل کو یہاں پاکستان اورعالمی بینک کے مابین 918ملین ڈالر کے تین معاہدوں پر دستخطوں کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعالمی بینک کے مابین قابل اعتماد شراکت داری قائم ہے، عالمی بینک پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی اقتصادی ترقی میں طویل عرصہ سے کام کررہا ہے، عالمی بینک کے اقتصادی پروگرام سے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرپیچ موتوالانگ وان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورعالمی بینک کے دوران تعاون کا سلسلہ جاری ہے ۔








