پاکستان کھیلوں کےلئے سازگار ملک ہے، ٹور ڈی خنجراب سے پاکستان میں عالمی مقابلوں کو پذیرائی ملے گی،افغان سائیکلسٹ محمد زمان

گلگت ۔ 25 جون (اے پی پی) افغانستان کے سائیکلسٹ محمد زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کےلئے سازگار ملک ہے اور دیگر ٹیموں کو بھی یہاں پر آنا چاہیے، ٹور ڈی خنجراب سے پاکستان میں عالمی مقابلوں کو پذیرائی ملے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے جہاں پر اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ …

گلگت ۔ 25 جون (اے پی پی) افغانستان کے سائیکلسٹ محمد زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کےلئے سازگار ملک ہے اور دیگر ٹیموں کو بھی یہاں پر آنا چاہیے، ٹور ڈی خنجراب سے پاکستان میں عالمی مقابلوں کو پذیرائی ملے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے جہاں پر اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کےلئے سفر کو خوب انجوائے کیا اور یہاں کے لوگ خوب مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس ایونٹ کو انجوائے کر رہی ہے۔ افغانی سائیکلسٹ نے کہا کہ پچھلے سال بھی ہماری ٹیم نے اس ایونٹ میں حصہ لیا تھا اور اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد رواں ٹور ڈی خنجراب میں سری لنکا کی ٹیم بھی پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہے اور امید ہے آنے والے ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply