اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت رواں ماں 30 جون کو ختم ہو رہی ہے ، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے …
پاکستان میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت رواں ماں 30 جون کو ختم ہوگی، وزارت سیفران

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت رواں ماں 30 جون کو ختم ہو رہی ہے ، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق وزات سیفران اور افغانستان کے پاکستان میں سفارتخانے نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نادرا کے تعاون سے رجسٹرڈ کیا تھا جن کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے جن کو نادرا نے افغان شہریت کارڈ بنا کردیئے ہیں جن کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ پاکستان میں اس وقت 22 لاکھ 80 ہزار افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں جو پاکستان میں اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی گزار رہے ہیں۔








