اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق جنرل سیکرٹری جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کےلئے اے پی سی کر رہی ہیں، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں،حکومت کسی دباو میں نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی …
مولانا فضل الرحمان کی جماعت سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کےلئے اے پی سی کر رہی ہیں، ،پی ٹی آئی رہنماءجہا نگیر خان ترین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق جنرل سیکرٹری جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کےلئے اے پی سی کر رہی ہیں، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں،حکومت کسی دباو میں نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت سمیت تمام پارٹیاں ذاتی مفادات کےلئے اکٹھی ہوئی ہیں، یہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، دراصل اپوزیشن احتساب سے راہ فرار چاہتی ہیں یہ احتساب سے ڈر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے دباو¿ میں ہے اور نہ آ ئے گی اور نہ ہی اپوزیشن حکومت کو دبانے کی پوزیشن میں ہے۔








