دفاعی چیمپئن امریکہ اور سویڈن کی ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیرس ۔ 25 جون (اے پی پی) دفاعی چیمپئن امریکہ اور سویڈن کی ٹیمیں پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں عالمی و دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل …

پیرس ۔ 25 جون (اے پی پی) دفاعی چیمپئن امریکہ اور سویڈن کی ٹیمیں پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں عالمی و دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، میچ کے شروع ہوتے ہی 7ویں منٹ میں امریکن کھلاڑی ریپی نوئے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن دو ہی منٹس بعد سپین کی ہرموسو نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا

مزید خبریں

Leave a Reply