اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ملک بھر کی مختلف بار کونسلوں میں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز شفافطریقے سے فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
اپوزیشن عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، بیرسٹر فروغ نسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ملک بھر کی مختلف بار کونسلوں میں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز شفافطریقے سے فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت قانون و انصاف میں ملک بھر کی مختلف بار کونسلوں کے صدور، سیکریٹریز اور عہدیداروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہماری حکومت سے قبل نگران حکومت نے وکلاءکو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے ایک ایس آر او کے ذریعے کچھ شرائط عائد کی ہیں۔ ان فنڈز کا حصول بار ایسوسی ایشنز کا حق ہے کیونکہ یہ فنڈز بجٹ میں مختص کئے جاتے ہیں۔








