وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکا شگر میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے گلگت بلتستان کے نواحی علاقہ شگر میں آگ لگنے کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس قسم کی آفات کے نتیجہ میں نقصانات سے بچنے کےلئے منظم منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے گلگت بلتستان کے نواحی علاقہ شگر میں آگ لگنے کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس قسم کی آفات کے نتیجہ میں نقصانات سے بچنے کےلئے منظم منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ نہ صرف اس قسم کے واقعات سے متاثر ہوتا ہے بلکہ اکثر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے دیگر قدرتی آفات کی زد میں بھی رہتا ہے ایسے میں ہر قسم کی آفات کا مقابلہ کرنے اور ان آفات کی نتیجہ میں نقصانات کو محدود سے محدود تر کرنے کی صلاحیت کی موجودگی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے آگ لگنے کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلئے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس واقعہ میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

Leave a Reply