وفاقی وزیر غلام سرور خان سے جاپان کے سفیرکونینوری متسودا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے جاپان کے سفیرکونینوری متسودا نے ملاقات کی جس میں ہوا بازی کے شعبہ میں باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پی آئی اے کی 2 ہفتہ وار فلائٹ اسلام آباد بیجنگ ٹوکیو روٹس پر جارہی ہیں۔ اسی طرح جاپانی ایئرلائن بھی اسلام آباد بینکاک ٹوکیو روٹس پر …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے جاپان کے سفیرکونینوری متسودا نے ملاقات کی جس میں ہوا بازی کے شعبہ میں باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پی آئی اے کی 2 ہفتہ وار فلائٹ اسلام آباد بیجنگ ٹوکیو روٹس پر جارہی ہیں۔ اسی طرح جاپانی ایئرلائن بھی اسلام آباد بینکاک ٹوکیو روٹس پر فلائٹس چلانا چاہتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کا ففتھ فریڈم رائٹ کو بڑھانے پر شکریہ ادا کیا، یہ کوٹہ مارچ 2019ءمیں بڑھایا گیا تھا، اس کے تحت 1300 سو مسافر کو بڑھا کر 4000 مسافر ماہانہ کر دیئے گئے تھے، اسی طرح 40 ٹن کارگو کو 100 ٹن کارگو ماہانہ کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ففتھ فریڈم رائٹ کے تحت بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان پاکستانی ایئر لائنز چار ہزار مسافروں سے پانچ ہزار مسافر ماہانہ اور کارگو صلاحیت 100 ٹن سے 200 ٹن ماہانہ کی جائیں، 17 اکتوبر 1961ءمیں پاکستان اور جاپان کے درمیان ایئر سروس ایگریمنٹ شروع کیا گیااور 12 جولائی 1962ءکو اس پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان پی آئی اے کو استعمال کر سکتا ہے اور جاپان اپنی جاپانی ایئرلائن استعمال کر سکتا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان دو کپیسٹی یونٹ بیجنگ کے روٹ پر اور جنوبی روٹ کے ذریعے 3 کپیسٹی یونٹ استعمال کر سکتا ہے اور جاپانی ایئرلائن پانچ کپیسٹی یونٹ استعمال کر سکتی ہے۔ مزید برآں غلام سرور خان نے جائیکا کی ایوی ایشن سیکٹر میں اے ایس ایف اور محکمہ موسمیات کی مدد پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply