وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد اور خطہ میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مقصد کے فروغ کیلئے باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی پاک۔افغان دوستی اور تعاون کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ون آن ون ملاقات …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد اور خطہ میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مقصد کے فروغ کیلئے باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی پاک۔افغان دوستی اور تعاون کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ون آن ون ملاقات کی اور بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام تر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ”پرامن ہمسائیگی“ کے اپنے وژن کے تحت پاک۔افغان تعلقات میں معیاری تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے پاک۔افغان روابط کے پیش بین وژن کی تشکیل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان قیادت اور افغان عوام کی حمایت کا حامل امن کا عمل افغانستان میں عشروں پرانے تنازعہ کے خاتمہ کا واحد موزوں حل ہے۔ اس ضمن میں پاکستان نے ہمیشہ نتیجہ خیز بین الافغان مکالمہ کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور اس نازک موڑ پر افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان ایک پرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان سے پختہ وابستگی رکھتا ہے اور افغانستان کے ساتھ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور عوامی سطح پر مضبوط تر تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے دونوں ممالک کیلئے شاندار اقتصادی ثمرات حاصل ہوں گے۔

Leave a Reply