اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 114000کیوسک اور اخراج 120000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد67100 کیوسک اور اخراج67100 کیوسک، جہلم میں منگلا کے مقام …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 114000 کیوسک ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 114000کیوسک اور اخراج 120000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد67100 کیوسک اور اخراج67100 کیوسک، جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد51600کیوسک اور اخراج70000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد45800 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1405.07 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.182 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1135.05 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.235 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








