وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ غیر جانبدار حیثیت سے کام کر رہے ہیں، ہم نہ صرف چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کی مخالفت کریں گے بلکہ ان کی سپورٹ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ غیر جانبدار حیثیت سے کام کر رہے ہیں، ہم نہ صرف چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کی مخالفت کریں گے بلکہ ان کی سپورٹ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ اپوزیشن کیا سوچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ غیر جانبدار حیثیت سے اپنے فرائض اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں، ہم چیئرمین سینیٹ کے ہٹائے جانے کی مخالفت کریں گے بلکہ ان کی سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے چیئرمین سینیٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply