چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اومان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اومان کے سفیر الشیخ محمد عمر احمد المرحون نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور برادرانہ تعلقات وقت گزرانے کے ساتھ ساتھ …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اومان کے سفیر الشیخ محمد عمر احمد المرحون نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور برادرانہ تعلقات وقت گزرانے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور اومان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں میں جڑے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Leave a Reply