پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

راولپنڈی ۔ 28 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ طویل مدتی فوائد کے حصول کےلئے مشکل اور نتیجہ خیز فیصلے کئے، حکومت کے مشکل فیصلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے …

راولپنڈی ۔ 28 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ طویل مدتی فوائد کے حصول کےلئے مشکل اور نتیجہ خیز فیصلے کئے، حکومت کے مشکل فیصلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیمینار میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر معاشی ماہرین نے شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت کے معاملات پر بات چیت ضروری ہے، ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، ماضی میں مشکل فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھ گئی ہیں، ماضی میں ہم مشکل فیصلے کرنے سے کتراتے رہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطہ کی ترقی کےلئے علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، مشکل فیصلے کرنے سے مختلف ملک معاشی بحران سے کامیابی سے نمٹے، ماضی قریب میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب مختلف ممالک کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا، معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، ان شاءاللہ ہم ان مشکل حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

Leave a Reply