اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، اقتصادی امور و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں مستقل سکیورٹی خطرات، معاشی پالیسیوں اور مالیاتی نظم و ضبط میں عدم تسلسل اور مشکل فیصلہ نہ لینے کے باعث آج ہمیں موجودہ معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینلسز (آئی ایس ایس …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، اقتصادی امور و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا آئی ایس ایس آر اے کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، اقتصادی امور و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں مستقل سکیورٹی خطرات، معاشی پالیسیوں اور مالیاتی نظم و ضبط میں عدم تسلسل اور مشکل فیصلہ نہ لینے کے باعث آج ہمیں موجودہ معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینلسز (آئی ایس ایس آر اے) کے زیر اہتمام معاشی صورتحال کے حوالہ سے قومی معیشت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیمینار سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خزانہ ڈاکٹر سلیمان شاہ ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو محمد شبر زیدی، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الماس حیدر، نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسز اینڈ ہیومنیٹیز کے ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار میں معاشی ماہرین، تھینک ٹینکس، کاروباری برادری کے نمائندوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔








