اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے رائل پام کیس کے فیصلہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ریلوے کے سخت ترین خسارے کے دور میں زبردست فیصلہ دیا ہے، تین ماہ کے اندر اس کا بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر کیا جائے گا۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر برائے ریلوے کی رائل پام کیس کے فیصلہ پر پوری قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے رائل پام کیس کے فیصلہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ریلوے کے سخت ترین خسارے کے دور میں زبردست فیصلہ دیا ہے، تین ماہ کے اندر اس کا بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر کیا جائے گا۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اﷲ تعالیٰ نے پاکستان ریلوے پر بہت بڑا کرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائل پام کی اربوں کھربوں کی جائیداد پر 2001ءسے قبضہ مافیا بیٹھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ریلوے کے سخت ترین خسارے کے دور میں زبردست فیصلہ دیا ہے، ڈیڑھ سو ایکڑ اراضی پر تین سینما گھر، مارکیز اور گالف کلب ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم بعد تین ماہ کے اندر اس کا بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر کیا جائے گا۔








